پیرس( خصوصی نامہ نگار) پیرس کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سمارا ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر وجاہت علی نے رمضان المبارک میں شدید گرمی میں غریب بیوہ ومساکین کو لائن میں لگا کر زکٰوۃ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ غربت کا تماشا نہیں ایک آٹے کے تھیلے اور راشن کیلئے قوم کی ان ماؤں کو رسوا کرنا کیا ضروری ہے۔ اگر اللہ پاک زکٰوۃ و صدقات کی توفیق بخشے تو اتنا ظرف بھی عطا کریں ےکہ ہم اپنےانبیائ کرام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیم اجمعین کی روش اپنا سکیں اور یہ راشن ان غریبوں کے گھر پہنچا دیا جائے تو کتنا اچھا ہو ، یہ کلچر آخر کب ختم ہو گا ، تنقید کا مقصد یہ واحد جماعت نہیں ہے،
مسلمانوں کو اجمتاعی طور پر شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
نوٹ: کسی جماعت کو نشانہ بنانا مقصود نہیں۔ تصویری مماثلت محظ اتفاقیہ ہے۔