فیصل آباد (ویب ڈیسک ) فیصل آباد منصورہ کے علاقے کے ر ہائشی محمد بلال کے ساتھ محکمہ سوئی گیس ملازمین کا انوکھا مذاق سامنےآ یا ہے ،سوئی گیس کے بل پر میٹر کی تصویر کی جگہ گدھے کی تصویر چسپاں کر دی گئی ، متاثرہ شہری محمد بلال کا کہنا تھا
کہ جب وہ بل ادا کرنے بینک گئے تو بینک کے ملازمین ان پر ہنستے رہے اور مذاق اڑاتے رہے ، بینک ملازمین محمد بلال کو کہتے رہے کہ آپ بل دیکھیں میں نے کہا کہ مجھے تو پتا بھی نہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ شہری کا مطالبہ ہے کہ ذمہ داروں کو اس کی سزا دی جائے اور میٹر کی ریڈنگ بھی دوبارہ کروائی جائے ۔