معذوری مجبوری نہیں ہوتی،ہاتھوں پیروں سے معذور امریکی نوجوان نے منہ کے ذریعے پینٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے صحیح سالم افراد کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا۔
کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور مصوری کو اپنے پیشہ بنا لیا۔ امریکی ریاست الینوئس کے شہر شکاگوسے تعلق رکھنے والے انٹونیو ڈیوس نامی نوجوان اپنے منہ سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور منہ میں برش پکڑ کر خوبصورت تصاویر بنا لیتا ہے۔
ڈیوس کچھ سال قبل ایک حادثے میں چلنے پھرنے سے معذور ہو گیا تھا تاہم اُس نے اپنی اس معذوری کو مجبور نہیں بننے دیا اور فن مصوری میں قدم رکھا دیا جس کے بعد اپنے منہ کے ذریعے کئی دیدہ زیب فن پارے تیار کرچکا ہے۔