آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن اور پاکستان ایجوکیشن کونسل نے فیسوں میں اضافے کے معاملے پر آٹھ اور نو مارچ کو پنجاب بھر کے پرائیویٹ اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن اور پاکستان ایجوکیشن کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں دونوں فیڈریشنز نے آٹھ اور نو مارچ کو پنجاب بھر کے پرائیویٹ اسکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ پرائیویٹ اسکولز مالکان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ احتجاج فیسوں میں کم اضافے کی اجازت کے باعث کیا جائیگا، پرائیویٹ اسکول بل کے تحت فیسوں میں پانچ فی صد اضافہ کسی بھی صورت منظور نہیں، حکومت پرائیویٹ اسکول مالکان کو فیسوں میں کم از کم دس فی صد اضافہ کرنے کی اجازت دے۔