لاہور : قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کے واقعے کی مکمل انکوائری کریں گے، ابتدائی کارروائی کے طور پر ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا، جبکہ سعید اجمل نے بورڈ کے کردار کے حوالے سے جو باتیں کیں انہیں سن کر افسوس ہوا۔
پی سی بی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے دونوں کرکٹرز کا سنٹرل کنٹریکٹ معطل کر دیا ہے۔
شہریار خان نے یونس خان کی اچانک ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یونس کے فیصلے سے افسوس ہوا، انہیں سیریز کھیلنے کے بعد فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے مصباح الحق کے بارے میں انگلینڈ کے ساتھ آئندہ ہونے والی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ بھی دیا۔