counter easy hit

چیئرمین نیب کیخلاف گھناؤنی سازش بے نقاب

Disclosure against the chairman NAB exposed

لاہور (ویب ڈیسک) چیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کے خلاف ویڈیو اسکینڈل میں منظم گروہ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس گروہ کے ہاتھوں متاثرہ افراد سردار اعظم رشید، صبا حامد، شمشاد جہان نے انکشاف کیا کہ چیرمین نیب کی وڈیو بنانے والے گروہ کے کارندے طیبہ گل اور اس کا خاوند فاروق نول ہیں، گروہ میں خواتین سمیت پولیس، آئی بی، سی آئی اے، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے افسران ملوث ہیں۔ یہ گروہ اغوا، زمینوں پر قبضے اور جعلی ویزا پر بیرون ملک بھیجنے کا کام کرتے ہیں۔ سردار اعظم رشید نے کہا کہ یہ گروہ لوگوں سے اب تک کروڑوں کا فراڈ کرچکا ہے، اس کے بعد متاثرہ افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوا کر بلیک میل کرتے ہیں، پھر ان کے بچوں کو اغوا کرکے ڈرا کر ماہانہ بنیادوں پر لاکھوں روپے ہتھیاتے ہیں۔ متاثرین نے بتایا کہ طیبہ گل اور فاروق کے پاس جدید سسٹم ہے جو واٹس ایپ ویڈیوز بناتے ہیں اور لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں، چیرمین نیب کی وڈیو جعلی ہے اور انہیں ٹریپ کیا گیا، اس گروہ کے مختلف سیاستدانوں کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی نے چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو اور غیر اخلاقی گفتگو نشر کی تھی تاہم بعدازاں اس پر معافی مانگ لی۔ نیب نے نجی ٹی وی پر چیئرمین نیب کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی، من گھڑت، اور پراپیگنڈا قرار دیا۔دوسری جانب سماجی رہنما سردار اعظم رشید نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف آڈیو ویڈیو ریلیز کرنے والے گینگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیور کی بیٹی ہے اور اس گروہ کاپی ٹی ایم کے ساتھ بھی رابطہ ہے،اس گینگ کے پیچھے کتنے بڑے ہاتھ ہیں انہیں بے نقاب کرنا چاہیے کیونکہ اس میں بڑے بڑے لوگ شامل ہیں،ویڈیو کلپ کی خاتون جھنگ کے رہائشی فاروق نول کی بیوی ہے، خاتون افسران سے تعلق بنانے کی ماہرہے۔ لاہور پریس کلب میں اس گینگ کے دیگر متاثرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار اعظم رشید نے کہا کہ گزشتہ روزنجی چینل نے چیئرمین نیب کیخلاف آڈیو،ویڈیو ریلیزکی جس میں چیئرمین نیب کی کردارکشی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں بھی اسی گینگ کاشکار ہوچکا ہوں اور متاثرہ ہونے کے ناطے پریس کانفرنس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ میں فاروق نول کی پہلی ایف آئی آر جانور چوری پر درج ہوئی، فاروق نول نے اپنی سگی ماں کو 2 ایکڑ کی وجہ سے قتل کیا، فاروق نول ایک رکن اسمبلی کے ہاں سکیورٹی گارڈ تھا، اس کا ذریعہ معاش انسانوں کو لوٹنا ہی ہے، اس گروہ نے متعدد جعلی وزٹنگ کارڈ بھی بنا رکھے ہیں۔ نہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب پرالزامات لگانے والوں کے پیچھے پورا مافیا ہے، چیئرمین نیب پر الزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیور کی بیٹی ہے، اس گینگ کے پیچھے کتنے بڑے ہاتھ ہیں انہیں بے نقاب کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا چیئرمین نیب پر الزام لگانے والے جرائم پیشہ افراد اب ارب پتی بن چکے، لوگوں کو بلیک میل کرکے اربوں کی جائیدادوں کے مالک بن گئے، چیئرمین نیب کوبلیک میل کرنے والے سیاسی جماعتوں کو بھی فنڈنگ کرتے ہیں، اس گروہ کاپی ٹی ایم کیساتھ بھی رابطہ ہے اور اس گروہ کاذکرپی ٹی ایم والے خودبھی کرچکے ہیں، اس گروہ کے افغانستان اور بھارت میں بھی تعلقات ہیں۔سرداراعظم رشید نے کہا کہ میرے نام کی سم کے ذریعے متعددافسروں کوقتل کی دھمکیاں دی گئیں، یہ اشتہاریوں کاگروپ ہے اور مجھ سمیت کئی افرادشکار ہوچکے ہیں، اس گینگ میں سیاسی جماعتوں سمیت کچھ سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں، گینگ نے اپنے ایک ساتھی کو اثر و رسوخ کی وجہ سے ایف آئی اے سائبر ونگ میں تعینات کرایا۔یہ گروہ سائبرکرائم کا ماہر ہے، کمال کی ایڈیٹنگ کرتے ہیں، گینگ کی بلیک میلنگ سے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ متاثرہیں۔یہ گینگ اس قسم کی ویڈیوزہمارے خلاف بھی بناچکاہے، اس گینگ نے ڈی جی نیب کابھی وٹس ایپ بنایاہواہے، ہماری طرح چیئرمین نیب بھی گینگ کے متاثرین میں شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website