counter easy hit

یوٹیلیٹی اسٹورز میں 71 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز میں 71 کروڑ روپے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

Disclosure of Rs 71 crore corruption in utility stores

Disclosure of Rs 71 crore corruption in utility stores

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن حکام نے کمیٹی ارکان کو کرپشن کیسز پر بریفنگ دی، جب کہ کمیٹی نے کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام نے آگاہ کیا کہ مجموعی طور پر 71 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی جن میں سے صرف ایک کروڑ 63 لاکھ روپے ریکور کئے جا سکے ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام کے مطابق وفاق اور صوبوں میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز میں کرپشن کے 125 کیسز سامنے آئے جب کہ سب سے زیادہ کرپشن بلوچستان میں 36 کروڑ 87 لاکھ روپے کی ہوئی۔ اسلام آباد کے یوٹیلٹی اسٹورز میں 3 کروڑ 73 لاکھ روپے اور خیبرپختونخواہ میں ایک کروڑ 74 لاکھ روپے کی کرپشن کی گئی جب کہ سندھ میں 3 کروڑ 69 لاکھ اور پنجاب میں 24 کروڑ 92 لاکھ روپے کی کرپشن ہوئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website