counter easy hit

یمن میں خفیہ جیلوں کا انکشاف

یمن میں خفیہ جیلوں کا انکشاف ہوا ہے جہاں امریکا اور یو اے ای کے اہلکار قیدیوں پر تشدد اور تفتیش کرتے ہیں۔

Disclosure of secret Prisons in Yemen

Disclosure of secret Prisons in Yemen

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی یمن میں کم از کم 18خفیہ قید خانوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں امریکا اور متحدہ عرب امارات کے اہلکار القاعدہ کی ذیلی شاخ ’اے کیو اے پی‘ کے عسکریت پسندوں کی تلاش میں سیکڑوں یمنیوں کو گرفتار کرچکے ہیں۔ ان یمنی باشندوں سے پوچھ گچھ تو امریکی اہلکار کرتے ہیں لیکن تشدد کا عمل متحدہ عرب امارات کے فوجی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے تناظر میں سینئر امریکی دفاعی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ بعض یمنی جیلوں میں امریکی حکام یمنی قیدیوں سے القاعدہ سے متعلق بنیادی معلومات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان قید خانوں کا انتظام متحدہ عرب امارات یا یمنی فوجیوں کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ قید خانے مرکزی آبادی والے علاقوں سے ہٹ کر قائم کیے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website