counter easy hit

برطانوی اخبار کے انکشافات: تحریک انصاف کے نامور قانون دان نے مسلم لیگ (ن) کو چیلنج کر دیا

Disclosures of the British newspaper: The famous lawmaker of the Tehreek-e-Insaf challenged the Muslim League (N)

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے برطانوی اخبار کے شہباز شریف بارے دعویٰ پر شریف خاندان کو بڑا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی اخبار کے انکشافات کے بعد نون لیگ کا ردعمل ہر لحاظ سے پانامہ لیکس کے ردعمل سے مماثلت رکھتا ہے، شہباز شریف کی اولاد میں سے جسے شوق ہے عدالت سے رجوع کرلے،سچ سامنے آجائے گا،چیلنج کرتا ہوں شہباز شریف میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں،مریم اورنگزیب شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بن رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہاکہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہوئیں تو قوم نے سچ کو جھوٹ سے یکسر الگ ہوتے دیکھا،شہباز شریف کی اولاد میں سے جسے شوق ہے عدالت سے رجوع کرلے،سچ سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میرا چیلنج ہے کہ یہ بالکل ایسا نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار میں خودساختہ اور من گھڑت خبرعمران خان اور شہزاد اکبر کی ایما پر چھاپی گئی ،عمر ان خان صاحب آپ کو میری طرف سے کئے گئے تین ہتک عزت کے دعوؤں کا جواب دیناہے،برطانوی اخبار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیاہے ، عمران خان اور شہزاد اکبر کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کروں گا۔بیرسٹر شہزاد اکبر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بن رہی ہیں ،مریم اورنگزیب الیکشن سے قبل کی تصاویر دکھا رہی ہیں ،ڈی ایف آئی کا ریکارڈ پنجاب حکومت کے پاس نہیں ہوتا ،ڈی ایف آئی ڈی کا ریکارڈ ان کے اپنے محکمے کے پاس ہی ہوتا ہے، سٹوری کے بارے میں حقیقت ڈیوڈ روز ہی بہتر بتا سکتے ہیں،چیلنج کرتا ہوں شہباز شریف میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں۔یاد رہے کہ برطانوی اخبار کی سٹوری نےایک بارپھرملکی سیاست میں تہلکہ برپاکیاہواہے،پاکستانمسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ برطانوی اخبار کی خبرجھوٹی ہے، ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ نے اس خبرکوجھوٹ قرار دیا ہے، سرکاری خرچ پرسٹوری کوپلانٹ کرایاگیا، اس کا ثبوت دوں گی،ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈروزنے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی تھی اس ملاقات میں شہزاداکبربھی موجودتھے،ترجمان ن لیگ کا کہناہے کہ برطانیہ کے کئی اخبارڈیلی میل کی سٹوریزنہیں مانتے،ڈیلی میل کی سٹوریزمن گھڑت اوربے بنیادہوتی ہیں،ڈیلی میل کی سٹوری شہزاداکبر نے پلانٹ کرائی،مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2016اور2017میں ڈیلی میل فیک سٹوریزکی وجہ سے بندہونے لگاتھا، کرائے کے ترجمان سرکاری خرچ پرجھوٹ بول رہے ہیں،یوکے ایڈخبر کی تردیدکرچکی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website