بھارت میں قید دو میں سے ایک پاکستانی بچے فیصل اعوان کے بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ان سے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ انہوں نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو فون کیا لیکن انہوں نے کال ریسیو نہیں کی۔غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ انہوں نے ترجمان دفتر خارجہ سے رابطہ کیا تو نفیس زکریا نے کہہ دیا کہ یہ ان کا مینڈیٹ نہیں ہے،لیکن وہ ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کا پیغام پاکستان میں متعلقہ حکام اوردہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن تک پہنچا دیں گے۔