گجرات (علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس چیئرمین فوڈ کمیٹی ، وائس چیئرمین صنعتی نمائش کمیٹی ، چیف ایگزیکٹو ایس کے بلڈرز راجہ اعجازاحمد نے لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے گمراہ لوگ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کے خلاف بھرپور آپریشن ہونا چاہئے ار ان کے خلاف آپریشن کے دوران ان کے سہولت کاروں کو بھی نشان عبرت بنایا جانا چاہئے تاکہ کوئی بھی معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے سے قبل سوچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ شرپسند لوگوں کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرے اور ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے اور اپنے معاشرے کی خود حفاظت کی جائے تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات نہ ہونے پائیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔