آئرلینڈ کی کاؤنٹی میتھ میں مقامی مزدور کو گھاس کاٹنے کے دوران مکھن کا ٹکرا ملا ، جب مکھن کا جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ دس کلو وزنی مکھن کا یہ ٹکڑا حقیقت میں دو ہزار سال سے زیادہ پرانا ہے
ڈبلن (یس اُردو) آئر لینڈ کے شہری کو کھیتوں میں کام کے دوران دو ہزار سال پرانا مکھن کا ٹکرا ملا ہے ۔آئرلینڈ کی کاؤنٹی میتھ میں مقامی مزدور کو گھاس کاٹنے کے دوران مکھن کا ٹکرا ملا جسے جیک کانوے نامی یہ شخص مقامی میوزیم لے گیا جہاں مکھن کا جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ دس کلو وزنی مکھن کا یہ ٹکڑا حقیقت میں دو ہزار سال سے زیادہ پرانا ہے ۔ ماہرین کے مطابق ماضی میں لوگ مکھن کو کھانے یا فروخت کرنے کی نیت سے بنایا کرتے تھے تا کہ ٹیکس اور کرائے ادا کیے جا سکیں ۔