اس طریقہ علاج کو برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور جرمنی میں 32 مریضوں پر آزمایا گیا ہے۔
لندن: (یس اُردو) برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا حیرت انگیز طریقہ علاج دریافت کر لیا ہے جس سے نابینا پن ختم ہو سکتا ہے۔ اب تک اس مرض کا کوئی علاج نہیں تھا۔ اس طریقہ علاج کو جین تھراپی کا نام دیا گیا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ طریقہ علاج دیرپا ہے اس لیے اسے بطور علاج استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس طریقہ علاج میں آنکھ میں ایک فعال جین داخل کر دیا جاتا ہے جن سے خلیوں کا از سرِ نو افزائش شروع ہو جاتی ہے۔ اس طریقہ سے نہ صرف بیماری رک گئی بلکہ مریض کی بینائی بہتر ہو گئی۔ اس طریقہ علاج کو ابھی تک صرف 32 مریضوں پر آزمایا گیا ہے تاہم سائنس دان نابینا پن کے علاج کے لیے اس کے تجربات اگلے سال شروع کر دیں گے۔