کوٹری :پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں کوٹری بلاک میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے سندھ میں کوٹری کے مقام پر سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 475 بیرل تیل جبکہ یومیہ 32 لاکھ مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق تیل و گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی جبکہ خام تیل اور گیس کی کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کچھ کمی ضرور آئے گی۔