ترکی کی سب سے بڑی وان جھیل سے تین ہزار سال پرانا قلعہ دریافت ہوا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ نے ترکی کے صوبے وان میں واقع جھیل سے اُرارتو تہذیب سے تعلق رکھنے والے قلعے کی باقیات دریافت کی ہیں۔
ترکی کی سب سے بڑی وان جھیل سے تین ہزار سال پرانا قلعہ دریافت ہوا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ نے ترکی کے صوبے وان میں واقع جھیل سے اُرارتو تہذیب سے تعلق رکھنے والے قلعے کی باقیات دریافت کی ہیں جو تقریباً تین ہزار سال پرانی ہیں۔ وان یوزونسو یِل یونیورسٹی اور بطلس صوبے کی انتظامیہ نے انکشاف کیا کہ زیر زمین دریافت ہونیوالا قلعہ اُرارتو تہذیب سے تعلق رکھتا ہے۔ آٹھویں یا ساتویں صدی قبل مسیح سے اس تہذیب کو سلطنت وان کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ قلعہ دریافت کرنیوالی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اُرارتو تہذیب کے وقت لوگوں نے جھیل کے اطراف بڑے گاؤں اور گھر تعمیر کر رکھے تھے۔