اسرائیل میں انسانی جبڑے کی ہڈی اور پتھروں سے بنے اوزار برآمد ہونے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اب تک لگائے جانے والے اندازوں سے ہزاروں سال پہلے ہی قدیمی انسان نے افریقہ سے ہجرت کر لی تھی۔
اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اسرائیل سے ملنے والا یہ انسانی جبڑا ایک لاکھ چورانوے ہزار سال پرانا ہو سکتا ہے۔