دس سینٹی میٹر لمبے اس کچھوے کا خول انتہائی سخت تھا ، اس سے وہ مادہ نکلتا تھا جس کی وجہ سے دوسرے جانور اس سے دور رہتے تھے
میکسیکو: ساڑھے چھ کروڑ سال پہلے پائے جانے والے کچھوے کی باقیات میکسیکو میں دریافت ہوئی ہیں۔ دیو قامت جانوروں کے دور میں پایا جانے والا یہ سب سے چھوٹا جانور تھا جس کی لمبائی صرف دس سینٹی میٹر تھی۔ کچھوے کی باقیات میکسیکو، کینیڈا اور امریکا کے ماہرین نے شہر سالٹیلو میں ایک پریس کانفرنس میں دکھائی۔ ان کا کہنا ہے اس کا خول بہت سخت ہے اور اس سے ایسا بدبو دار مادہ نکلتا تھا جس سے بڑے جانور اس سے دور رہتے ہوں گے۔ سالٹیلو کا علاقہ اب صحرا پر مشتمل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اس دریافت سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ کروڑوں سال پہلے یہ علاقہ ہرا بھرا ہو گا جہاں پانی کی بہتات ہو گی۔