ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس ) تین روز ہ فیملی فیسٹیول کے آخری روز سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے پروگرام ہلڑ بازی اور بد نظمی کا شکار ہوگیا لاکھوں روپے خرچ ہونے کے باجود عوام پروگرام سے لطف اندوزنہ ہو سکی شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات ننکانہ صاحب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ نے آفیسر سپورٹس کلب میں تین روز ہ فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا جس میں ملک کے نامور فوک گلوکاروں نے شرکت کی جبکہ تین روزہ فیملی فیسٹیول کے آخری دن سیکیورٹی کے نہ مناسب انتظامات ہونے کی وجہ سے پروگرام میں بد نظمی شروع ہوگئی مرد خواتین کے کیمپوں میں جا گھسے ہلڑ بازی شروع ہوگئی عوام نے سٹیج سے دور لگائے گئی رکاوٹوں کو توڑ کر سٹیج کے پاس پہنچ گئے سٹیج سیکرٹری کی طرف سے بار بار اعلانات ہونے کے باوجود بھی عوام کو سٹیج سے پیچھے نہ ہٹایا جاسکا جبکہ موقع پر ڈی ایس پی سرکل ، ایس ایچ او تھانہ سٹی بھی موجود تھے لیکن وہ بھی کچھ نہ کرسکے اس موقع پر شہریوں نے صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرسیاں لگا دی جاتی تو عوام ان پر بیٹھ کر آرام سے پروگرام کو انجوائے کرتی اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات ہوتے تو بد نظمی بھی پیدا نہ ہوتی اور نہ ہی گلوکارٹائم سے پہلے سٹیج چھوڑ تے پروگرام بد نظمی کا شکار ہونے سے بچ جاتا اور وقت پر اختتام پذیر ہوتاجبکہ دور دراز سے آنے والے مرد و خواتین اور بچے مایوس ہو کر گھروں کو واپس لوٹ گئے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے پروگرام میں سیکیورٹی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے وقت سے پہلے ختم ہوجانا اور ہلڑ بازی کا شکار ہوجانیوالے پروگرام کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے