ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردو سے)طالب علموں سے زائد فیس وصول کرنے اور کالج پرنسپل سے بد تمیزی کرنے والے کلرک کو ڈائریکٹر کالجز کی ڈسپوزل پر لاہور بھجوا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ گورنمنٹ گورونانک پوسٹ گرایجوئیٹ کالج ننکانہ صاحب میں تعینات کلرک سلطان احمد المعروف ٹوکہ کو کالج کے پرنسپل مشتاق احمد نے طالب علموں سے زائد فیسوں کی وصولی کی شکایات پر فیس سیکشن سے تبدیل کر دیا جس پر سیخ پا ہو کر سلطان احمد نے کلاج پرنسپل کے ساتھ مبینہ طور پر بد تمیزی کی اور گالی کلوچ کیا اسی دوران ڈائریکٹر کالجز کے آجانے کے باوجود مذکورہ کلرک نے کالج پرنسپل کے ساتھ بد تمیزی کا سلسلہ جاری رکھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے کالج کونسل نے کلرک سلطان احمد کو ڈئریکٹر کالجز کی ڈسپوزل پر لاہور بھجوا دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ کلرک طالب علموں سے مبینہ طور پر زائد فیس وصول کر کے کالج ریکارڈ میں کم اندراج کر کے قومی خزانے کو مبینہ طور پر نقصان پہنچا رہا تھا ۔