امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کیلی این کانوے نے صدارتی عشائیے میں ایک شخص کے منہ پر مکا دے مارا ۔
رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے صدارتی عشائیے میں شریک دو مہمان آپس میں جھگڑ پڑے، ڈونلڈ ٹرمپ کی پچاس سالہ مشیر کیلی این کانوے نے دونوں میں صلح کرانے کی کوشش کی۔تاہم جھگڑا نہ رُکا تو کانوے نے ایک مہمان کے منہ پر مکا دے مارا، وہاں موجود ایک شخص کے مطابق کانوے نے مہمان کو تین مکے رسید کیے ۔