نااہلی کی درخواست دائر کرنے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے درخواست گزار ہاشم علی بھٹہ پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن نے درخواست کی سماعت کی ، جس میں عمران خان کے وکیل شاہد نسیم گوندل نے جواب جمع کرایا ۔
جواب میں کہا گیا کہ یہ درخواست بدنیتی پر مبنی ہے جو محض بلیک میلنگ کے لئے دائر کی گئی، درخوست گزار ہاشم بھٹہ کے وکیل نے جواب پر بحث کے لئے وقت مانگ لیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف درخواست پر سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی ۔ہاشم علی بھٹہ نے ممنوعہ ذرائع سے پارٹی فنڈز لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔