اسلام آباد(اصغر علی مبارک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین کونوٹس جاری کردیے،فریقین خود یا وکیل کے ذریعے عدالت میں پیش ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف اور تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین کونااہلی کیس پرنوٹس جاری کردیے۔
فریقین کوحکم دیا گیا ہے کہ فریقین خود یاوکیل کے ذریعے عدالت میں پیش ہوکر اپنا مئوقف بیان کریں۔ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین کونوٹس جاری کردیے ہیں۔جعلی ڈگری پرنااہل ارکان اسمبلی نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ 62 ون ایف کے تحت ارکان اسمبلی کی تاحیات نااہلی پر کیس کی سماعت کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجربینچ 30 جنوری کو درخواستوں کی سماعت کرےگا۔واضح رہے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین کوجرم ثابت ہونے پر62ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔