عمران خان نے الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولا، رکن پارلیمنٹ رہنے کے اہل نہیں، پی ٹی آئی نے غیرقانونی ذرائع سے بیرون ملک سے فنڈز لیے ، درخواست گزار کا موقف
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے نااہلی درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ اثاثے چھپانے کے بعد عمران خان رکن پارلیمنٹ کے اہل نہیں رہے ۔
درخواست گزار شہری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کی سیاسی جماعت نے ممنوع ذرائع سے بیرون ملک سے فنڈز حاصل کیے ۔
چئیرمین تحریک انصاف نے فنڈنگ لینے سے متعلق غلط سرٹیفیکیٹ پیش کر کے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولا ۔ عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لیے رکن پارلیمنٹ کے اہل نہیں رہے ۔
وکیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو 2001 سے 2013 تک 29 لاکھ 92 ہزار ڈالرز فنڈز بیرون ملک سے موصول ہوئے ۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ۔