وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کی ریلی پر سرکاری اخراجات کئے، لہٰذا آئین کی خلاف ورزی پر شہباز شریف کو نا اہل قرار دیا جائے: درخواست گزار کی عدالت سے استدعا
لاہور: شہباز شریف نے جی ٹی روڈ ریلی پر سرکاری وسائل خرچ کئے، نا اہل قرار دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلٰی پنجاب کی نااہلی کی درخواست دائر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نوازشریف کی ریلی پر سرکاری اخراجات کئے، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی پر شہباز شریف کو نا اہل قرار دیا جائے، جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر خالد وحید کا کہنا تھا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے، ریلی پر سرکاری خزانے سے رقم خرچ نہیں کی گئی۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لئے۔