ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مختلف ضلعی محکموں کی جانب سے چندرکوٹ نہر کے مقام پر آزمائشی ایکسرسائز۔ تفصیلات کے مطابق ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک آزمائشی ایکسرسائز کا اہتمام چندرکوٹ نہرکے مقام پر ہوا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ننکانہ ڈاکٹرشاہ زیب حسنین نے ریسکیو1122، سول ڈیفنس،سوشل ویلفےئر،زراعت،لائیوسٹاک،صحت سمیت دیگر ضلعی محکموں کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپوں کا دورہ کیا۔ریسکیو1122کے اہلکاروں نے اس موقع پر غوطہ خوری کا مظاہرہ کیا اورنہر کے دوسری جانب سیلاب زدگان کو بچانے کی آزمائشی ایکسرسائز کی۔محکمہ آبپاشی کے افسران نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کو سیلاب کی ممکنہ صورتحال ،حفاظتی بند،پانی کے بہاؤ، ایڈوانس ریلیف کمپس سمیت دستیاب ممکنہ سہولیات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ممکنہ سیلاب کے پیش نظر منعقدہ آزمائشی ایکسرسائز کے موقع پرڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر1122اکرم پنوار،ڈی او سول ڈیفنس مبشر ربانی سمیت ضلع بھر کے افسران و اہلکاروں سمیت این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔