ہرنائی…..بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں درخت کاٹنےسےمنع کرنے پرنامعلوم افراد کے حملے میں محکمہ جنگلات کے تین گارڈززخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی کےعلزقے زندہ پیر توڑی منا میں چند افراد درخت کاٹ رہے تھے کہ جنگلات کے تحفظ پر مامور تین گارڈز نے انہیں اس سے منع کیا،تاہم درخت کاٹنے والے افراد نے لاٹھیوں سےفاریسٹ گارڈزپر حملہ کردیا، جس میں فاریسٹ گارڈز عبدالرزاق، ثناء اللہ اور محمد کریم زخمی ہوگئے ،جنہیں علاج کے لئے ہرنائی اسپتال منتقل کردیاگیا۔دوسری جانب فاریسٹ گارڈز پرحملےکا مقدمہ لیویزتھانہ ہرنائی میں درج کرلیاگیا ہے،تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔