ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر کی عدم دستیابی ،1 ماہ کی بچی زندگی کی بازی ہار گئی ،ورثاء کو ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور مشیر صحت پنجاب سے نوٹس لینے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے کوآرڈی نیٹر برائے ضلع ننکانہ حاجی نواز چوہان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق بچیکی کے رہائشی ظفر اقبال کی ایک ماہ کی بیٹی کو طبیعت زیادہ خراب ہو نے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا تو ایمر جنسی پر موجود عملہ نے ایمر جنسی وارڈ میں ڈاکٹر کو چیک کروانے کی بجائے اسے اوٹ ڈور میں ڈاکٹر کو چیک اپ کروانے کا ” مشورہ ” دیا ،جہاں موجود ڈاکٹر نے بچی کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے لیبر روم کی میں نرسری میں داخل کروا دیا ،بچی کی ورثاء کے مطابق سہ پہر دو بجے ڈاکٹر کی طرف سے معمول کے چیک اپ کے بعد کسی بھی ڈاکٹر نے اسے چیک کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی جس کی وجہ سے اس کی طبیعت بگڑتی بگڑتی شام تک انتہائی تشویشناک ہو گئی جو بعد ازاں ڈاکٹر کی عدم دستیابی کی نذر ہوتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی ،جاں بحق بچی کے ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سہ پہر دو بجے کے بعد کسی بھی ڈاکٹر کا نرسری وارڈ میں نہ آنا بد انتظامی کی انتہا ہے ،اس بابت ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر غلام یاسین نے بتایا کہ سہ پہر 2بجے کے بعد ڈاکٹر مہوش کی ڈیوٹی تھی جس نے آج چھٹی کے لئے مجھے درخواست دی جسے میں نے قبول نہیں کیا تھا مگر اس کے باوجود اس نے چھٹی کر لی ،دریں اثناء ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر غلام یاسین مسلم لیگی رہنماء رائے رضوان توصیف کے ہمراہ متاثرہ شہری ظفر اقبال کے گھر گئے اور ان سے ان کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ،ای ڈی او ہیلتھ نے اہل خانہ کو یقین دہانی کروائی کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر اور فرائض میں غفلت برتنے والے سٹاف کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس واقعہ کو ایک مثال بنائیں گے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکا ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب کے کوآرڈی نیٹر برائے ضلع ننکانہ حاجی محمد نواز چوہان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ااظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور وہ اس سلسلہ میں کل برز جمعہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورے میں واقعہ کی تحقیقات کریں گے