میانوالی: (اصغر علی مبارک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفٰی شیخ، سوات میں شہید ہونے والے آرمی کے جوان مہر خان سکنہ ڈھوک بھڑ شاہنواز چکڑالہ کی قبر پر جاکر پھولوں کی چادر چڑھائی اور میانوالی پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی اور شہید کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ بعد میں ڈی پی او اور ڈی سی میانوالی شہید مہر خان کے گھر جاکر شہید کے والد، بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی