سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)انفار مشن سیکرٹری تحصیل پریس کلب راجہ محترم علی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ) جس کے سر پرست اعلی راجہ محمد انور ہیں ان کی علالت کی وجہ سے ابھی تک الیکشن ہوئے ہیں نہ کوئی عہدیدار ہے تمام صحافی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگوہیں اس دوران تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ )کی تمام سرگرمیاں ختم کردی گئی ہیں تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے نوٹ کرلیں کہ چند نفری ٹولہ جو کہ تحصیل پریس کلب کا ممبر بھی نہیں کلب کا نام استعمال کرکے صحافتی تقدس کو پامال کرنے کی ناکام کوششیں کررہاہے سے تحصیل پریس کلب کا کوئی کسی قسم کا تعلق نہیں ہے نہ ہی ہم ان کے کسی قوم و فیل کے ذمہ دار ہیں ا نہوں نے کہاکہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ ادارہ ہے اور اگر الیکشن سے پہلے بلا اجازت سرپرست اعلی راجہ محمد انوار پریس کلب کا نام استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔