ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس رمضان بازاروں میں دستیاب اشیائے خوردونوش و دیگر کا جائزہ لیا گیا۔رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش،مٹن،بیف سمیت سبزیوں کی اعلی کوالٹی دستیاب ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کے سٹالز کے علاوہ فئیر پرائس شاپس،آٹے کے سٹالز اور چینی کے سٹالز لگادیئے گئے ہیں۔ تاکہ عوام الناس کو اشیاء سستے داموں مل سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے خطاب کے دوران کیا۔ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور زائد منافع وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوں گی۔رمضان بازاروں میں ڈیوٹی پر تعینات کسی بھی محکمے کے عملے کے غفلت کے مرتکب ہونے کی صورت میں اس کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی سی او نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور ٹی ایم اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ خواتین اور بزرگوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹر،سائے اور ٹھنڈے پانی کا انتظام،ایئر کولرز کی فراہمی سمیت سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ڈی سی او نے محکمہ لائیو سٹاک کو عوامی شکایات موصول ہونے پر سخت سرزش کی اور کہا کہ وہ سرکاری نرخوں پر مٹن اور بیف سمیت پولٹری کی فراہمی کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔دریں اثناء ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان نے محکمہ خوراک کی جانب سے لگائے آٹے کے سٹالز کی تعریف کی۔پرائس کنٹرول کمیٹی کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم اوز، ای ڈی او صحت ڈاکٹر اسلم رندھاوا،ای ڈی او زراعت اصغر علی ڈوگر، ڈسٹرکٹ افیسر لیبر مدثر رضوان، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید صارف علی،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد کے علاوہ چھ رمضان بازاروں کے انچارج حضرات کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی کے افسرن نے شرکت کی۔