counter easy hit

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منتخب چیئر مین ،وائس چیئر مین اور جنرل کونسلرز کا خصوصی اجلاس بد انتظامی کا شکار ہو گیا

District-sponsored

District-sponsored

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ْ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منتخب چیئر مین ،وائس چیئر مین اور جنرل کونسلرز کا خصوصی اجلاس بد انتظامی کا شکار ہو گیا ،مقررہ وقت سے اڑھائی گھنٹے بعد بھی اجلاس شروع نہ کر نے پر متعدد نے بائیکاٹ کر دیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدائیت پر ضلعی انتظامیہ نے تحصیل بھر کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز کا خصوصی اجلاس صبح 9 بجے جمنازیم ہال میں بلایا اور راتوں رات اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،منتخب چیئرمینوں ،وائس چیئر مینوں اور کونسلرز کو جمنازیم ہال پہنچنے کا کہاگیا ،تحصیل بھر سے منتخب بلدیاتی نمائند ے صبح 9 بجے ہی جمنازیم ہال پہنچنا شروع ہو گے تاہم دوپہر ساڑھے گیارہ بجے تک ضلعی انتظامیہ کا کوئی بھی ذمہ دار جمنازیم ہال نہ پہنچا جس پر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے شدید احتجاج کیا ۔اڑھائی گھنٹے سے زائد انتظار کروانے پر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے مسلم لیگی کونسلرز سمیت متعدد کونسلرز اور چیئر مینوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا اور گھروں کو لوٹ گئے ،میونسپل کمیٹی ننکانہ سے منتخب کونسلر ڈاکٹر عابد علی عابد نے دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہمیں سخت گرمی اور روزے کے باوجود اڑھائی گھنٹے تک بلا جواز انتظار کروایا گیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ،منتخب عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ دران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔