counter easy hit

شام پر امریکی حملے سے دنیا تقسیم ہوگئی- امریکا اور روس کے درمیان تناﺅ میں اضافہ

لندن: شام پر امریکی حملے کے بعد دنیا تقسیم ہوگئی۔ برطانیہ، فرانس،جرمنی، اسرائیل، آسٹریلیا، کینیڈا، سعودی عرب اور ترکی نے امریکی کارروائی کی حمایت جبکہ ایران اور روس نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے شام کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

Divide the world with US attack on Syria sight increased tension between the US and Russia

Divide the world with US attack on Syria sight increased tension between the US and Russia

امریکا نے کہا ہے کہ وہ شام پرمزید فضائی حملوں کے لیے تیار ہے کیونکہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنا قومی مفاد میں ہے۔دوسری جانب روس نے شام پر امریکی حملے کے بعد امریکا سے فضائی معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے بعد امریکا سے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ادھرپنٹاگون نے فوجی رابطے اور ہاٹ لائن برقرار رکھنے پر اصرارکیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے روس اور امریکا سے کہا ہے کہ وہ شام کے معاملے پر تحمل سے کام لیں۔دوسری جانب شام پر امریکی حملے کے خلاف نیویارک اور شکاگو میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور ٹرمپ مخالف نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو شامی شہریوں پر بمباری کا حق نہیں اور بمباری سے انسانیت کی کوئی خدمت نہیں ہوتی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website