counter easy hit

ڈیوائن اسمتھ نے31 گیندوں پر سنچری داغ دی

ڈیوائن اسمتھ نے31 گیندوں پر سنچری داغ دی

ڈیوائن اسمتھ نے صرف 31 بالز پر سنچری داغ کر کولون کینٹونز کو سٹی کیٹک کے خلاف 8 وکٹ سے فتح دلادی ۔ فوٹو فائل

ڈیوائن اسمتھ نے صرف 31 بالز پر سنچری داغ کر کولون کینٹونز کو سٹی کیٹک کے خلاف 8 وکٹ سے فتح دلادی ۔ فوٹو فائل

ہانگ کانگ ٹی 20بلٹز میں ڈیوائن اسمتھ نے صرف31 گیندوں پر سنچری بنادی۔

ہانگ کانگ ٹوئنٹی 20 بلٹز میں ڈیوائن اسمتھ نے صرف 31 گیندوں پر سنچری داغ کر کولون کینٹونز کو سٹی کیٹک کے خلاف 8 وکٹ سے فتح دلادی۔ انہوں نے یہ کارنامہ 13 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے انجام دیا اور مجموعی طورپر 40 گیندوں پر ناقابل شکست 121 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔دوسرے میچ میں ڈیرن سیمی اورجیمز فرینکلن نے ہنگہوم جیگوارزکو گلیکسی گلیڈی ایٹرز لانتاؤ کے خلاف ڈی ایل میتھیڈ کے تحت 27 رنز سے کامیابی دلائی، فرینکلن 58 اور سیمی 52 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے اس سے قبل تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ہے انہوں نے جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے جانے والے ایک روزہ  میچ میں 31 گیندوں پر104 رنزبنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website