لاہور: یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کوسمندر، جھیل، دریا و تالاب کی گہرائیوں میں ڈائیونگ کرتے دیکھا ہوگا اور اس دوران اگر مگرمچھ کی انٹری ہوجائے تو یقیناً یہ کرتب دکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔منظر میں نظر آنیوالے اس کھلاڑی کی ہمت و مہارت کی داد دینا پڑے گی جو خونخوار مگرمچھ کی موجودگی میں ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے ۔یہ مناظر امریکی ریاست فلوریڈا کے تالاب میں دیکھے گئے جہاں جانباز کھلاڑی ڈائیونگ میں مصروف تھا کہ اچانک مگرمچھ آ گیا تاہم ڈائیور خوفزدہ ہوئے بغیر ایڈونچر کا شوق پورا کرتا رہا اور پھر بحفاظت تالاب سے باہر آ گیا، یہ مناظر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوچکے ہیں جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اورشیئر کرچکے ہیں۔