counter easy hit

اگر تم یہ کام کرو تو ہم وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست قبول کر لیں گے ،عدالت نے درخواست گزار کو کون سا رستہ بتا دیا ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کیلیے وکیل کومزید دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے شہریوں کو سول نافرمانی پر اکسایا تھا، اس لیے وہ پارلیمنٹ کے رکن بننے کے اہل نہیں ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں۔مزید کہا گیا کہ عمران خان نے اپنے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی عمارت پردھاوا بولا اور گیٹ توڑے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان نے ملکی سالمیت اور ملکی سیاسی نظام کے خلاف کام کیا، لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔