پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر راولپنڈی ڈویژن راجہ عمار مہدی سے راجہ عمران حیدر ایڈووکیٹ ڈویژنل صدر بلاول بھٹو فورس اور ان کی ٹیم کی اہم ملاقات
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے سینئر نائب صدر راجہ عمار مہدی سے بلاول بھٹو فورس کے ڈویژنل صدر راجہ عمران حیدر ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں راجہ عمار مہدی نے بلاول بھٹو فورس کی تنظیمی خدمات کی بھرپور تعریف کی اور راجہ عمران حیدر کو اہم ذمہ داری کیلئے تیار رہنے کی ہدایات دیں ۔ ملاقات میں آئندہ ہونے والے جنرل الیکشن کے بارے میں تفصیلی گفتگوکی گئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی پنجاب میں انتخابی مہم تیز کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کا فیصلہکر لیا گیا۔