لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس زیر صدارت چےئرمین /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں بورڈ کے ممبران ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، پرنسپل ترنم ریاض، پرائیویٹ ممبران چوہدری وسیم عارف ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عارف، عثمان نسیم، راجہ اسلم خان، شاہد شاکر، عبدالمجید شہزادہ، محمد ساجد جمال خان نے شرکت کی۔بورڈ ممبران نے ماہرین کے ہمراہ موقع پر موجود پرانی بلڈنگ کے دونوں بلاکس کا تفصیلی معائنہ کیا اور اتفاق رائے سے طے پایا کہ ہاسٹل کی لئے تعمیر کی گئی عمارت کی فوری مرمت کرائی جائے گی اور مارچ میں یہاں ڈی پی ایس سکول کی کلاسز کا اجرا کیا جائے گا۔ تعمیراتی کاموں کی نگرانی کے لئے اے سی کھاریاں اقبال مظہر کی سربراہی میں پرنسپل ترنم ریاض، ڈاکٹر آصف ، ایس ڈی او بلڈنگز کھاریاں اور سکول کے سب انجےئنر پر مشتمل کمیٹی کرے گی۔ نیو بلاک کی تعمیر کے حوالے سے مقامی و غیر مقامی آرکیٹیکچرز کے تیار کردہ نقشہ جات پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے سب کمیٹی بنا دی گئی جس میں اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، پرنسپل ترنم ریاض ، چوہدری وسیم عارف ایڈووکیٹ شامل ہوں گے یہ کمیٹی ایک ہفتہ میں تعمیراتی اخراجات اور دیگر امور کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات دے گی۔بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عمارت کی مرمت کے لئے بنائی گئی کمیٹی کو ہدایت کی کہ مرمت کے کام کے دوران اعلی معیاری میٹریل کا استعمال کیا جائے تاکہ عمارت طویل عرصہ تک استعمال ہو سکے۔ ایم این اے جعفر اقبال نے کہا کہ ڈی پی ایس لالہ موسیٰ علاقہ کے عوام کے لئے ایک خوبصورت تحفہ ہوگا جہاں نئی نسل کوالٹی ایجوکیشن حاصل کرکے ملک و ملت کی خدمت کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ خود اور اہالیان علاقہ اس عظیم منصوبے کی تعمیر کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ہم قدم ہوں گے۔