گجرات(انور شیخ سے)ٹی ایم اے کی نااہلی کی وجہ سے ریلوے روڈ کا سیوریج پھر بند ہوگیا ٹی ایم اے کے عملہ اور افسران لمبی تان کرسوگئے ہیں گٹروں کا گندا پانی سٹرک اور گلیوں میں کئی کئی فٹ تک جمع ہوگیا جبکہ ریلوے روڈ کے باسی سیوریج ملا واٹر سپلائی کا پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں اس سلسلہ میں ٹی ایم اے گجرات کوئی توجہ نہیں دے رہا آئے روز ریلوے روڈ پر سیوریج بند ہوجاتا ہے مگر اس کی درستگی کے لیے کوئی جامع منصوبہ یا پلان تیار نہیں کیا جاتا بلکہ تیل کی مد میں ہزاروں روپے کی محکمہ کو پھکی دے دی جاتی ہے دوسری طرف ریلوے روڈ کے تمام محلوں میں صفائی کی ناگفتہ حالت ہے جہاں صفائی نام کی کوئی چیز نہ ہے عملہ اور خاکروب مفت کی تنخوائیں وصول کرکے موجیں کرنے میں مصروف ہے اس میں تمام افسران سمیت تمام عملہ ملوث ہے جوکہ ٹی ایم اے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ڈی سی او اور اے ڈی سی بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں