لاہور (کلچرل رپورٹر+ نیٹ نیوز) اداکار احمد بٹ نے گلوکارہ بیوی حمیرا ارشد کو ایک طلاق الزامات کی لین دین اور بیٹے کی حوالگی کے مقدمے کے بعد صلح کی پیشکش کردی۔ گلوکارہ حمیرا ارشد نے بتایا کہ کچھ عرصے سے ہم دونوں کے ازدواجی تعلقات ٹھیک نہیں جا رہے تھے اسلئے ہم نے باہمی رضامندی سے راستے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔ اور احمد بٹ کی طرف سے صلح کی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔ میڈیا سے پتا چلا ہے اس لئے رد عمل نہیں دے سکتی۔
گھنائونے الزامات پر احمد بٹ کو کبھی معاف نہیں کرسکتی۔ میرے والدین اور بہن بھائیں سے مشورے کے بعد کچھ کہ سکتی ہوں۔