لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔ گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق ہوگئی۔ دونوں نے باہمی رضامندی کے بعد علیحدگی اختیار کی جب کہ حمیرا ارشد نے اپنا بیٹا احمد بٹ کے حوالے بھی کردیا۔ احمد بٹ بیٹے کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہے حمیرا سے کوئی تعلق نہیں، حمیرا نے لکھ کر دیا ہے کہ بیٹا احمد بٹ کے پاس رہے گا۔
حمیرا ارشد اور احمد بٹ گزشتہ 14 برسوں سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے، دونوں کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد حمیرا ارشد نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم شوہر کے منانے پر انہوں نے خلع کی درخواست واپس لی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے بھی نظر آتے تھے، حمیرا اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام لگا چکی تھیں جب کہ احمد بٹ بھی اہلیہ پر منشیات کے استعمال کا الزام لگا چکے تھے۔