لاہور (ویب ڈیسک) ان دنوں حکومتی عہدیدار کورونا سے متعلق تازہ صورتحال کے لیے یکے بعد دیگرے پریس کانفرنسز اور میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں، اس دوران صحافیوں کی طرف سے سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ، ایسا ہی ایک صحافی نے سوال کیا جو صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد دل پر لے گئیں اور ڈائس سے الگ ہوتے ہی صحافیوں کی طرف آگئیں اور یہاں تک کہ ایک صحافی سے مخاطب ہوئیں کہ ’’ پھر اسی طرح بھونکتے ہو‘‘۔
یہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے صحافی اسدعلی طور نے لکھا کہ بہت بدقسمتی ہے کہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحافیوں کو برا بھلا کہتے سنا۔ویڈیو میں سنا اور دیکھاجاسکتا ہے کہ ’’ ڈائس سے الگ ہوکر ڈاکٹریاسمین راشد صحافیوں کی طرف آئیں اور کہا کہ ’تم تو ادھر آئو ناں، پھراسی طرح سے بھونکتے ہو،تمہاری جان نکال دوں گی ‘‘۔اس پر رپورٹر نے کہا کہ کورونا سے نکالیں جان، ان کے ساتھ موجود انتظامیہ میں سے ایک شخص نے صحافیوں کو کیمرے بند کرنے کی ہدایت کردی جس پر صحافیوں نے استفسار کیا کہ کیوں بند کردیں، پہلے آپ سے پوچھ کر بند کرتے ہیں؟یہ کیا طریقہ ہے ؟ چلو میرا بھائی۔ شاہد حسین نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’صحافی کے سوال پر وزیر صحت یاسمین راشد غصے میں آگئی ۔ رپورٹرز کو کہا تم بھونکتے ہو‘‘۔وسیم عباسی نے سوال اٹھایا کہ ’’پڑھی لکھی قیادت ؟؟ سخت سوال پر پنجاب کی وزیر صحت پروفیسر یاسمین راشد کی صحافی کو دھمکی؟ پھر اسی طرح بھونکتے ہو؟ تمھاری جان نکال دوں گی۔ رپورٹر : کرونا کی جان نکالیں‘‘۔
Very very unfortunate to see health minister #Punjab @Dr_YasminRashid abusing journalists.#CoronaVirusPakistan #PTI pic.twitter.com/2lxChGhBIi
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) March 21, 2020