counter easy hit

بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہے، عبدالباسط

نئی دلی: بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان تمام تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے۔

Do not beg for talks with India, Abdul Basit

Do not beg for talks with India, Abdul Basit

کشمیری جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہیے تاہم پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال توجہ طلب ہے اور مسئلے کے حل کے لیے بات چیت کی ضرورت ہے تاہم اگر نئی دہلی نے پیشگی شرائط کی رٹ جاری رکھی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا، مسئلہ کشمیر کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website