counter easy hit

کسی بھول میں نہ رہنا ،اگر ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ۔۔۔۔ ایران کے اعلان نے امریکی صدر ٹرمپ کی نیندیں اڑا دیں

Do not forget, if you look at us with eyesight ... Iran's announcement blows US President Trump's sleep

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحا نی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران کے ساتھ جنگ ،تمام جنگوں کی ماں ہوگی ۔ حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ اگر خطے میں اپنے فوجیوں کی سلامتی کا طلبگار ہے تو اسے خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے سلامتی کا ہاتھ بڑھانا ہوگا ۔ ہماری سیکیورٹی کی قربانی دے کر خود محفوظ رہنے کی امریکی کوشش بے سود ہوگی۔ صدر حسن روحانی نے امریکہ کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امن چاہیے تو امن دینا ہوگا ، تیل کے بدلے تیل اور سیکیورٹی کے بدلے سیکیورٹی ملے گی ۔ امریکہ ہم سے کسی طرح کی بھی نرمی کی توقع نہ رکھے۔ پر امن خطے کے قیام کی خاطر امریکہ اگر ایران سے مذاکرات چاہتا ہے تو اسے ایران پر لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم کرنا ہوں گی ۔ یاد ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے برسر اقتدار آتے ہی ایران پر 5 نومبر 2018 کو دوبارہ پابندیاں لگا دی تھیں۔ ایران امریکہ کو صرف اسی صورت مجرم تصور نہ کریگا جب وہ ایران پر لگائی گئی تمام پابندیاں اٹھا لے گا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نےگزشتہ امریکی جنگوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کو ماسوائے گرناڈا کی فتح کہ ، ہر جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انھوں نے امریکی فوج کی ناکامیاں گنواتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 18 سال جنگ لڑنے اور کھربوں ڈالر افغانی جنگ میں جھونک دینے کے باوجود انھیں طالبان کے سامنے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا پڑا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی اقدامات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی عراق میں مداخلت نے داعش کوجنم دیا اور شام میں بھی امریکہ اب اپنے بقاء کی آخری جنگ لڑ رہا ہے ۔ انھوں نے امریکہ کو ایران ایئر بیس پر حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی دہشت گردی نے 290 ایرانی جانیں اپنی لپیٹ میں لے لیں۔ ایران کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انھیں حالیہ ٹیکساس کے واقع پر افسوس ہے ۔یاد رہے کہ ٹیکساس حملے کا واقعہ گزشتہ ہفتہ کے دن پیش آیا جس میں 20 افراد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website