شجاع آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے این اے 158 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی پارٹی قیادت نے اس حلقے سے کاغذات جمع کروانے کو کہا ہے۔ اگر پارٹی نے جاوید علی شاہ کو ٹکٹ دیا تو سب سے پہلے انکی انتخاب مہم میں چلاوں گا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ شجاع آباد میں ن لیگ کیلئے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جب بھی ملک میں سیاستدان آتے ہیں ملک کی سرحدیں پھیل جاتی ہیں۔ ڈکٹیٹر کی جب بھی حکومت آئی ملک کی سرحدیں سکڑ جاتی ہیں۔ مجھے ٹکٹ ملے یا نہ ملے نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ ممبئی حملوں سے متعلق مشرف اور حمید گل سمیت لوگ بھی کہہ چکے ہیں صرف سویلین کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ چودھری نثار کی باتوں سے دکھ ہوا ہے۔ ختم نبوت کا معاملہ کسی مولوی کے ہاتھ نہیں جانے دوں گا۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی اور جاوید علی شاہ نے آپس میں مصافحہ نہ کیا۔