counter easy hit

امریکہ سے مالی امداد نہیں، اعتماد اور قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں: آرمی چیف

ہمیں امریکہ سے کسی قسم کی مالی یا مادی امداد نہیں چاہیئے، آرمی چیف کا اعلان، کہتے ہیں ہم امریکہ سے اعتماد اور اپنی قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں۔

Do not have financial assistance from the US, want to accept trust and sacrifices: Army Chief

Do not have financial assistance from the US, want to accept trust and sacrifices: Army Chief

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو ٹوک اعلان کیا کہ کسی کو خوش کرنے کیلئے نہیں، قومی مفاد میں کام کریں گے، امریکہ سے کوئی امداد نہیں بلکہ اعتماد اور اپنی قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے بہت کچھ کیا، امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، مشترکہ کوششوں کے بغیر یہ جنگ منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکتی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کا معترف ہے اور افغان مسئلے کے حل میں پاکستان کی مدد اور تعاون چاہتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website