نہ جیو اور نہ ہی جی این این ۔۔۔۔ ندیم ملک نے سماء ٹی وی چینل سے استعفیٰ دیتے ہوئے کس چینل کو جوائن کر لیا؟۔۔۔۔۔اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ٹیلی ویژن میزبان ندیم ملک ہم نیوز کا حصہ بن گئے ہیں جس کے بعد وہ حالات حاضرہ سے متعلق پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ کا جلدآغاز کریں گے۔ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم ملک نے ہم نیوز کا حصہ بننے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو پایا صحافت سے پایا، والد چاہتے تھے کہ انکا کاروبار سنبھالوں لیکن صحافت میں میری دلچسپی دیکھ کر اسی شعبے میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا.ہم نیوز کے مطابق ندیم ملک کا کہنا تھا کہ صحافی کے اندر تجسس جب تک قائم رہتا ہے تب تک وہ اپنے کام سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ میں نے زندگی میں جتنے انٹرویوز کیے ہیں ان کو میں نے بہت انجوائے کیا، پہلے جب ہم لائیو انٹرویوز کیے تو اتنی سہولیات نہیں تھیں، تب انٹرویوز کرنا ایک بڑا کام لگتا تھا۔ ندیم ملک کا کہنا تھا کہ انٹرویوز میں کچھ لوگ آسانی سے ہاتھ نہیں آتے جن میں سے نواز شریف بھی ایک ہیں، میرے خیال میں سیاسی شخصیات کو میڈیا کی خود تک رسائی آسان بنانی چاہیے یہ ان کے لیے مفید ہے۔یادرہے کہ حامد میر کے جیو نیوز کو خیرباد کہنے کے بعد ندیم ملک نے بھی سما ٹی وی کو خیرباد کہہ دیا تھا جس کے بعد چہہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ وہ حامد میر کی جگہ جیونیوز پرکپیٹل ٹاک کی میزبانی کریں گے لیکن اب انہوں نے ہم نیوز نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کرلی۔ واضح رہے کہ سینئر صحافی نے جی این این گروپ کو بطور صدر جوائن کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کےمیڈیا کے حوالے سے جمعہ کے روز بہت بڑی خبر سامنے آئی۔ معروف اور سینئر صحافی حامد میر نے جیو اور جنگ گروپ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔حامد میر 17 برس تک جیو اور جنگ گروپ سے وابستہ رہے ہیں۔۔حامد میر جیو نیوز کے قیام سے ان کے ساتھ وابستہ تھے اور مسلسل 16 سال کیپیٹل ٹالک کے نام سے جیو نیوز پر پروگرام کرتے رہے۔ 2014 میں صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے حامد میر پر کراچی میں حملہ ہوا ۔ گولیاں لگنے سے وہ زخمی ہوئے ۔ حامد میرکے بھائی عامر میر پہلے سے ہی جی این این سے وابستہ ہیں اور ٹی وی چینل میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر تعینات ہیں۔تاہم اب سینئر صحافی حامد میر نے جی این این گروپ کو بطور صدر جوائن کر لیا ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز کئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں۔ تاہمحامد میر نے اس حوالے سے تاحال کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔ حامد میر کے اس ممکنہ فیصلے کو جنگ گروپ کیلئے بہت بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ حامد میر کے جیو اور جنگ گروپ کو خیرباد کہنے کی خبریں سامنے آتی رہ تھیں۔تاہم اب حامد میر نے 17 سالہ رفاقت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جیو اور جنگ گروپ کو خیرباد کہہ کر جی این این گروپ کو جوائن کر لیا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ جی این این گروپ پاکستان کے میڈیا میں ایک نئی شمولیت ہے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ حامد میر کے علاوہ جیو اور جنگ گروپ کے دیگر کئی صحافیوں نے بھی ادارے کو خیرباد کہہ دیا۔ خیرباد کہنے والے صحافیوں میں سے کچھ نے جی این این گروپ اور کچھ نے دیگر میڈیا گروپس جوائن کر لیے ہیں۔ اس پیش رفت کو پاکستانی میڈیا کے حوالے سے رواں برس کی سب سے بڑی خبر قرار دیا جا رہا ہے۔