counter easy hit

‘دہشتگردی کیخلاف کسی بھی ملک نے پاکستان جتنی قربانیاں نہیں دیں’

افغانستان میں ہمارے سب سے زیادہ مفادات ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی مفاد میں جاری رہے گی: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی بریفنگ

'Do not sacrifice any country as much as pakistan against terrorist'

‘Do not sacrifice any country as much as pakistan against terrorist’

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا دہشتگردی کے خلاف کسی بھی ملک نے پاکستان جتنی قربانیاں نہیں دیں، افغانستان میں ہمارے سب سے زیادہ مفادات ہیں، جنگ قومی مفاد میں جاری رہے گی۔ ترجمان دفترخارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کی ہے، اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا۔ نفیس ذکریا نے کہا امریکی سینیٹرز،عالمی راہنماؤں نے پاک فوج کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کامیاب قرار دی،

پاکستان کے امریکہ سے تعلقات ایک شعبہ تک محیط نہیں بلکہ کثیر الجہتی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا افغانستان میں ہمارے سب سے زیادہ مفادات ہیں، وہاں ہونے والے کسی بھی واقعہ سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوتا ہے، افغانستان میں امن سے ہی پاکستان میں امن ممکن ہے، پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔ نفیس زکریا نے مزید کہا بھارتی انتہاء پسند بھارتی اداروں میں سرایت کر چکے ہیں، آر ایس ایس و دیگر تنظیمیں بھارتی عدلیہ کے فیصلوں پر بھی اثرانداز ہو رہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث بھارتی انتہا پسندوں کی رہائی پرتشویش ہے، کرنل پروہت کو بھارتی فوج کی حمایت حاصل تھی، بھارتی فوج آر ایس ایس کو بھی سپورٹ فراہم کرتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website