بلاول بھٹو زرداری کے شادی کے حوالے سے بیان سامنے آنے پر معروف آسٹرولوجسٹ سامعہ خان نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ 2019ء سے پہلے شادی کا سوچیں بھی مت کیونکہ ان کیلئے شادی نبھانا مشکل ہوگا ۔
سامعہ خان نے کہا کہ بلاول کے زائچے میں ایک سے زائد شادیاں ہیں،وہ پہلی شادی سوچ سمجھ کرکریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول نہیں چاہتے کہ ان کی پرائیویسی میں کوئی مداخلت کرے ،اسی وجہ سے میرا مشورہ ہے کہ وہ فی الحال سیاست پر کام کریں اگر انہوں نے 2019ء سے پہلے شادی کی تو شریک حیات کے ساتھ نبھا مشکل ہوگا ۔