counter easy hit

خطرہ سرحدوں پر نہیں ، ملک میں چھپے دشمنوں سے بھی ہے :چودھری نثار

مسلح افواج کی قربانیوں سے ملک میں ہونے والا امن دنیا کیلئے ایک مثال ہے :وزیر داخلہ کا انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں جوانوں سے خطاب

Do not threaten borders, the hidden enemies of the country: Nisar

Do not threaten borders, the hidden enemies of the country: Nisar

پبی:  وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن دنیا کے لیے ایک مثال ہے ، دشمن کا کوئی روپ ہے نہ اصول ، وہ چھپ کر وار کرتا ہے ، قوم کو سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے ، خطرہ صرف سرحدوں پر ہی نہیں ، ملک کے اندر چھپے دشمنوں سے بھی ہے ، وزیر داخلہ چودھری نثار کا انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں خطاب ، کہتے ہیں قوم کو اپنے جوانوں ، شہیدوں اور مجاہدوں پر فخر ہے ، جوانوں کی جانب سے عملی تربیت کا بھی بھرپور مظاہرہ ، جوانوں سے خطاب میں وزیر داخلہ نےکہا کہ دشمن کا کوئی روپ ہے نہ اصول ، وہ چھپ کر وار کرتا ہے ، دہشتگردوں کو بچوں ، بوڑھوں اور عورتوں کو مارنے میں بھی کوئی عار نہیں ۔ چودھری نثار نے کہا کہ ڈرپوک دشمن پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے لیکن مسلح افواج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن دنیا کے لیے ایک مثال ہے ۔ وزیر داخلہ کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم ٹریننگ سنٹر سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ وزیر داخلہ نے کورس مکمل کرنے والے گریجوایٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ اس موقع پر کور کمانڈر منگلا لیفٹینٹ جنرل عمر فاروق درانی اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوئیشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website