کراچی: صف اول کے تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ چار سال تین ماہ سے پہلے پی ٹی آئی کی طرف انگلی نہ اٹھائیں، سارا وقت دو پارٹیاں کھا گئیں چار سال تین ماہ دینے سے پہلے جو بولے اس کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالنا اور اس کے ہونٹ سی دینے چاہیں نواز شریف پانچ سال چار ماہ وزیراعلیٰ رہے پنجاب کے پھر دو سال سات ماہ وزیراعظم پھر دو بارہ دو سال ساتھ ماہ رہے پھر چار سال ایک ماہ بھائی ان کے ڈھائی سال آٹھ ماہ ایک بار چار سال ایک بار پانچ سال ایک بار ن لیگ کا گرینڈ ٹوٹل بنتا ہے چھبیس سال اقتدار میں جبکہ پیپلز پارٹی کا بنتا ہے پچیس سال، یہ دونوں پارٹیاں پاکستان کے 51 سال کھا گئیں، ڈکار تک نہیں مارا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری میرے ذاتی دشمن بن گئے ہیں میں بہت محنت کر رہا ہوں کہ میں بہت غیر جانبدار ہوکے دیکھوں لیکن یہ بونگی مار کے مجھے پھر پی ٹی آئی کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔ شریف فیملی کو نیب نوٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ روز کی کہانی ہے خاندان میں کسی کا باپ کسی کا بھائی ان کی عورتوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ کے تھانوں میں لے جاتے ہیں ان کی تذلیل کرتے اور بلیک میل کرتے ہیں اس وقت انہیں یاد نہیں آیا کہ بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، حسن نثار نے شہباز گل کے حوالے سے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کو بات کرتے ہوئے دیکھتے اچھا لگتا ہے۔